21 دسمبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان نے امریکہ کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ حزب اللہ غیر قانونی اقدامات جیسے منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

ابنا: حزب اللہ نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ حزب اللہ کے خلاف امریکہ کے الزامات، ہمیشہ سے جاری امریکہ کی سازش کے زمرے میں آتے ہیں جو وہ حزب اللہ کے خلاف کرتا رہتا ہے۔

حزب اللہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اس طرح کے الزامات لگا کر لبنان میں امریکی جاسوسوں کو پکڑنے اور امریکی جاسوسوں کا نیٹ ورک تباہ کرنےمیں حزب اللہ کی قومی کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ ان الزامات کے سہارے علاقے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتا ہے۔ اس سے قبل حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا تھا کہ امریکہ کی ایک عدالت نے حزب اللہ پر منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات لگائے ہیں لیکن یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔........

/169